پاکستانی وزیر اعظم کل نوشکی کا دورہ کرینگے، شہر میں پانچویں روزسے موبائل سروس بند

0
274

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر بلوچ فدائین کے حملے کے بعد شہرمیں پانچویں روز سے موبائل نیٹ ورکس اور انٹر نیٹ سسٹم بند ہے۔جس سے عوام، صحافیوں، تاجر برادری اور موبائل صارفین کو سخت مشکلات اور دشواریوں کا سامنا ہے۔

نوشکی کا پانچویں روز بھی دنیا سے رابطہ منقطع رہا جبکہ دوسری جانب سے سیکورٹی فورسز کا مختلف مقامات پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کل بروز منگل ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے۔جہاں وہ نوشکی کے دورہ کرینگے اور کوئٹہ میں بلوچستان میں امن وامان کی حالیہ صورتحال کے علاوہ سی پیک سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی ہونگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنر بلوچستان ظہورآغا،کٹھ پتلی وزیراعلیٰقدوس بزنجو سے ملاقاتیں کرینگے اور بلوچستان میں امن وامان کی حالیہ صورتحال کے علاوہ انہیں سی پیک سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here