بلوچستان کے علاقے کیچ، بولان اورکوئٹہ میں فائرنگ وگیس دھماکے کے چار مختلف واقعات میں ایک بچہ اور2 خواتین سمیت 5افرادہلاک ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کوھاڈ اور گومازی میں پیش آئے ہیں۔
کوھاڈ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جسکی شناخت چاکر ولد داد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے تاحال سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب تمپ کے علاقے گومازی کے رہائشی مہیم نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ(ی) کو قتل کردیا ہے۔
لیویز نے قاتل کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ قاتل کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص نشہ کا عادی ہے۔
دوسری جانب بولان کے علاقے میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت2افراد ہلاک ہوگئے۔
لیویزکے مطابق پیر کو بولان کے علاقے گور میں رشتے کے تنازعے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عبدالطیف اور خاتون سونیا بی بی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
لیویز نے نعشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردیں اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
دریں اثناکوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں ایک بچہہلاک جبکہ خاتون اور 2بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہزارگنجی کے علاقے بخاری ٹاؤن کے قریب واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8سالہ کامیلا ولد عبدالسلام ہلاک جبکہ خاتون اور 2بچیاں 6سالہ بی بی خدیجہ اور ایک سالہ بی بی انزلہ جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔