بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ
متحدہ عرب امارات کا بلوچ قوم کے ساتھ صدیوں سے رشتہ ہے۔ بلوچ خلیج میں خاص طور پر متحدہ عرب امارات میں کئی نسلوں سے دفاع، تعمیرات، زراعت، تجارت اور ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ راشد حسین کی حوالگی اور اب حفیظ زہری کی گمشدگی نے بلوچ عوام میں بے چینی پیدا کردی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت بلوچ متحدہ عرب امارات کے ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کا احترام کرے گی اور اسے جلد رہا کرے گی اور وہاں کے بلوچ ملازموں اور تاجروں کو خوفزدہ کرنا بند کرے گی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔