ریکوڈک خفیہ معاہدے کیخلاف نوشکی اور بھاگ میں احتجاجی ریلیاں

ایڈمن
ایڈمن
5 Min Read

نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر ریکوڈک کی خفیہ معاہدے کیخلاف نوشکی اور بھاگ میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

نوشکی میں احتجاجی ریلی نیشنل پارٹی کے آفس سے نکل کر مختلف شاہراں سے ہوتے ہوئے گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی جس میں نیشنل پارٹی بی ایس او پجار کے ورکرز اور عوام کی بڑی تعداد میں شریک تھی۔

احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ رخشان ریجنل فاروق بلوچ ڈسٹرکٹ صدر رب نواز شاہ جنرل سیکرٹری بیبرگ بلوچ نائب صدر رمضان حسنی یوتھ اینڈ سپورٹس سیکرٹری داود شاہ بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ سی سی ممبر حق نوازشاہ زونل صدر مشتاق بلوچ نثار بلوچ نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ بلوچستان کی ساحل وسائل کو گزشتہ 74 سالوں سے بے دریغ لوٹا جارہا ہے جوکہ وفاق کی بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کی سلوک ہے آج بلوچستان کی ساحل وسائل کو بیج کر وفاق اور دوسرے صوبے جنت بن گئے ہے لیکن بلوچستان کی باسی آج بھی بجلی پانی صحت جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے سوئی جوکہ پورے ملک کو گیس فراہم کرتی ہیں لیکن بلوچستان اپنی جگہ سوئی کو بھی گیس میسر نہیں آج ریکوڈک کو جوکہ بلوچستان کی قومی میراث ہے ریکوڈک کو خفیہ زریعے سے نیلام کیا جارہا ہے جو اس سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ہے کیونکہ بلوچستان کو لیبارٹری بنا کر مختلف ٹیسٹ کئے جاتے ہے جس کی مثال موجودہ صوبائی حکومت اور ان کی ڈمی پارٹی ہے موجودہ صوبائی حکومت کی وزیراعلی کی تبدیلی کا مقصد دراصل ریکوڈک کی سودے بازی کیلئے راہ ہموار کرنا ہے لیکن وہ لوگ جو قوم پرستی اور مذہبی پرستی کے دعوے دار ہیں وہ لوگ بھی اس گناہ کبیرہ میں شامل ہیں آج یہی لوگ اپنے اکابرین کی سوچ فکر سے ہٹ چکے ہیں کیونکہ اب انہیں صرف مراعات اور بینک بیلنس کی پڑی ہے لیکن نیشنل پارٹی ریکوڈک سمیت بلوچستان کی کوئی بھی قومی میراث ہو نیشنل پارٹی خاموش نہیں رہے گی اور ان سوداگروں کی اصل چہرے عوام میں لاکر ان کے بدنما کرتوتوں کو عیاں کریگی۔

دریں اثنا تحصیل بھاگ میں بھی نیشنل پارٹی دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکا نے بلوچستان حکومت کیخلاف اور ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کیخلاف نعرے بھی لگائے۔

ریلی جہانگیر چوک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی۔

ریلی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے ممبر وریجنل سیکرٹری ٹکری میران بلوچ،سابق صوبائی کسان سیکرٹری عبدالستار بنگلزئی،ضلعی جنر ل سیکرٹری اکبر بلوچ،تحصیل صدر قادر بلوچ،میر اعجاز مغیری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت ریکوڈک کا خفیہ معاہدہ کرکے ریکوڈک کو کوڑی کے داموں بیچنا چاہتے ہیں حالانکہ ریکوڈک سے ملنے والے تمام مراعات بلوچستان پر خرچ ہونا چاہیے ریکوڈک جوکے بلوچستان کے عوام کا حق ہے یہ صرف بلوچستان کے عوام کیلئے ہے لیکن ہمارے نااہل صوبائی حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے اور اپنے آقاں کو خوش کرنے کیلئے خفیہ معاہدہ کرکے ریکوڈک کو انٹر نیشنل کمپنیوں کے ہاتھوں اس کا سودا کرکے بلوچستان کے عوام کو مزید پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

مقررین نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے دور میں ریکوڈک کے حوالے سے جو سخت موقف لیا وہ آج بھی پورے بلوچستان کے عوام پر روز روشن کی طرح عیاں ہے آج پورے بلوچستان میں نیشنل پارٹی ریکوڈک کے خفیہ معاہدہ کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ ریکوڈک کا خفیہ معاہدہ حکمران طبقہ اپنے عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کیلئے کررہے ہیں لیکن حکمران طبقہ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ نیشنل پارٹی ایسے عوام دشمن خفیہ معاہدوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی جو یہاں کے وسائل کو کوڑی کے داموں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment