سندھ ہائیکورٹ کی جیل سے لاپتہ شخص سے متعلق ریکارڈ پیش کرنیکا حکم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری طاہر زمان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدہ شہری کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی (عدنان سید) سندھ ہائیکورٹ نے سینٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شہری طاہر زمان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر پولیس حکام سے گمشدہ شہری کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سینٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شہری طاہر زمان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سینٹرل جیل سے قیدی لاپتہ ہوجائے افسوس ناک عمل ہے۔

عدالت نے گمشدہ کیس میں حسن سہتو سمیت دیگر اہلکاروں کو چالان کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کی بیان کی روشنی میں جیل انتظامیہ کو چالان کیا جائے۔ پولیس مکمل آزاد اور بااختیار ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ایس ایس پی سے مکالمہ میں کہا کہ عدالت نے 15 فروری کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس حکام سے گمشدہ شہری کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment