بی ایل اے نے حب میں ریاستی آلہ کاراور مستونگ میں گیس کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے جمعرات کی شب حب میں قبضہ گیر فورس کوسٹ گارڈ کے کیمپ کے قریب کوارٹرز میں رہائش پذیر ریاستی آلہ کاروں کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں انہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

منگل کے روز مستونگ شہر میں بس اڈے کے قریب واقع گیس کمپنی کے دفتر کو بھی بی ایل اے کے سرمچاروں نے دستی بم سے نشانہ بنایا۔

ان دونوں حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ دشمن فوج، ریاستی تنصیبات اور آلہ کاروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment