بلوچستان میں حکومتی فیصلے کے باوجود مارکیٹیں و ٹرانسپورٹ کھلی رہیں

0
402

بلوچستان حکومت کی جانب سےبلوچستان کے بڑے شہروں میں شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کو تین ہفتوں کے لیے ابند رکھنے کے فیصلہ پر کوئٹہ میں پہلے روز زیادہ عملدرآمد نظر نہیں آیا۔

کوئٹہ شہر میں دو تین بڑے شاپنگ مالز کے سوا زیادہ تر بڑی مارکیٹیں کھلی رہیں۔ جبکہ بازاروں میں لوگوں کے رش میں بھی کوئی خاطر خواہ کمی دکھائی نہیں دی۔

بلوچستان کے شہروں میں ہوٹلوں اور شاپنگ مالز کو بند رکھنے کے علاوہ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ مسافر بسیں بھی بند رہیں گی لیکن کوئٹہ شہر میں مسافر بسیں بھی چلتی رہیں۔

تاہم انجمن تاجران بلوچستان کے سیکریٹری جنرل اللہ داد ترین نے کہا ہے کوئٹہ کی تاجر برادری کل بروز اتوار سے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے اپنا کاروبار مکمل طور پر بند رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here