مکران میں فورسزکی تعداد وتعیناتیوں میں اضافہ،نئی چوکیوں کا قیام

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹیسے گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے انخلا کا عمل جاری ہے جبکہ دوسری طرف مکران میں فورسزکی نفری میں بڑی تعداد میں اضافہ وتعیناتی دیکھنے کو آرہا ہے۔

سنگرکے مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستانی فوج مکران بھر میں نئے فوجی چوکیوں کا قیام اور سیکورٹی فورسزکی ایک بڑی لاؤلشکر کیساتھ مختلف علاقوں میں اسکولوں اور اسپتالوں پر چوکیاں تعمیر کررہی ہے۔

دوسری جانب مکران بھر میں فورسز کی سرچ آپریشن جاری ہے،لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

شہری آبادیوں میں فورسز کی جبری مداخلت سے پورے علاقے میں خوف کا سماں ہے۔

Share This Article
Leave a Comment