کیچ: سی ٹی ڈی کا بی آر اے کے 2 سرمچاروں کی گرفتاری و اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ

0
380

تربت سی ٹی ڈی نے بی آر اے کے 2 سرمچاروں کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک کارروائی کے دوران تخریب کاری کا ایک منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے2 مشتبہ افراد گرفتار کرکے ان سے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق بدھ کو سی ٹی ڈی مکران کو ایم 8شاہراہ پر بلیدہ کراس کے مقام پرکالعدم تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی (بی آر اے) سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجود گی کی اطلاع ملی جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3.8 گرام دھماکہ خیز مواد، 78انچ پرائما کارڈ تار، 2ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے۔

ترجمان کے مطابق مبینہ افراد کے نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے تفتیش جاری ہے۔

واضع رہے کہ سی ٹی ڈی کو بلوچستان میں ایک متنازع فورس کے طور جانا جاتاہے جنہوں نے کئی جعلی مقابلوں میں پہلے سے جبری گمشدگی کے شکار افراد کو دہشتگرد قرار دیکرقتل کردیا ہے جبکہ متعددلاپتہ افرادکا تعلق مسلح تنظیموں سے جوڑ کر ان کی گرفتاری ظاہرکردی ہے۔

یہ بات یہاں غور طلب ہے کہ بی آر اے کا اب وجود نہیں کیونکہ اور بی آر اے اور یوبی اے کے مابین انضمام ہوا ہے جس سے ایک نئی مسلح مزاحمتی تنظیم بی این اے وجود میں آچکا ہے جس نے لاہور دھماکا کرکے اپنا پہچان بھی بنا لیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here