وندر: طوفانی سمندری ہواؤں کی وجہ سے ماہیگیرشکار پر نہ جاسکے

0
247

بلوچستان کے ساحلی علاقے وندر اورسونمیانی میں طوفانی سمندری ہواؤں کے چلنے سے ریت اور مٹی اڑنے کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہوگئی جس کی وجہ سے ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر لنگر انداز کردیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صبح سویرے ہی سمندری ہوائیں شروع ہوگئیں۔دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ سمندری ہواؤں نے طوفانی شکل اختیار کرلی۔

سمندری تیز ہواں کے چلنے کے باعث ریت اور مٹی اڑنے کی وجہ سے کاروبار زندگی بھری طرح سے متاثر ہو کر رہ گئی۔

سمندری طوفانی ہواؤں کے سبب سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے ماہی گیروں نے اپنی کشتیوں کو ساحل سمندر پر محفوظ جگہوں پر لنگر انداز کردیااور شکار پر نہ جاسکے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفانی ہوائیں مزید دو سے تین دنوں تک چلتی رہیں گی جبکہ محکمہ فشریز بلوچستان نے ماہی گیروں کو اگلے تین دنوں تک سمندر میں ماہی گیری کیلئے جانے سے سختی سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتوار کے دن تک سمندر کا رخ نہ کریں تا کہ کسی بھی سانحے سے محفوظ رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here