بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے نواحی علاقے ساکران میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپوروٹوں کے مطابق مسلح افراد ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنے والے افراد سے 6عدد موبائل فونز اور رقم چھین کر فرار ہو گئے۔
گزشتہ رات گئے ساکران میں لسبیلہ کینال مائنرنمبر1کے قریب مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار دو افراد 25سالہ امتیاز سمالانی ساکن حیدر گوٹھ ساکران اور 22سالہ نبیل احمد محمد حسنی ساکن بھٹ آباد چڑھائی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے تاہم 25سالہ امتیاز سمالانی بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ نبیل احمد کو کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرا واقعہ ساکران چانڈیاہوٹل کے مقام پر پیش آیا جس میں بجلی کی لائن پر کام کرنے والے مزدوروں کو مسلح افراد نے لوٹ لیا۔
مسلح ملزمان ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنے والے افرادسے 6عدد موبائل فونز اور رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ اور جاتے ہوئے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک مزدور احسان احمد ساکن فیصل آباد گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔