ٹی ٹی پی نے اسلام آباد پولیس پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے علاقے سیکٹر جی ایٹ میں پیر کی شب دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے واقعے کو پاکستانی حکام نے دہشت گردی قرار دیا ہے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں مشتبہ حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

اسلام آباد پولیس کے ایک سینئر افسر شاہد زمان نے خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ سے گفتگو میں واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ واقعے میں ایک پولیس اہل کار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان میں ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment