چمن اور نوکنڈی میں مسلح تصادم اورٹریفک حادثے میں 2افراد ہلاک، 3زخمی

0
205

بلوچستان کے علاقے چمن اور نوکنڈی میں مسلح تصادم اورٹریفک حادثے میں 2افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

چمن کے علاقے پنکئی میں زمین کے تنازع پر 2گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنکئی میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں عبدالباری نامی شخص ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو لواحقین کی جانب سے فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔جنہیں بعد ازاں کوئٹہ ریفرکردیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لیویز نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ لیویز کررہی ہے۔

دریں اثنا نوکنڈی میں کوئٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ کوہ دلیل کے قریب بس اور پک اپ گاڑی میں تصادم سے تفتان کے رہائشی جمیل احمد محمد حسنی ہلاک ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ نے ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کے ورثا کے حوالے کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here