بلوچستان کے علاقے حب سے منسلک علاقہ گڈاپ کے بلوچ کالونی میں انتظامیہ کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جو ناقابل شناخت ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک لاشیں مرد اور خاتون کی ہے، دونوں لاشیں حب ڈیم کے قریب ایک گھڑے میں مقامی افراد کو ملی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشیں اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی روز پرانی ہے جس کے باعث لاشوں کی شناخت ممکن نہیں۔
یاد رہے دو روز میں ان علاقوں سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ رواں ماہ بلوچستان سے برآمد ہونے والے چھٹی لاش ہے۔