جھاؤ: فورسز اور مسلح افراد مابین جھڑپ کے بعد فوجی آپریشن شروع

0
240

بلوچستان کے علاقے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں سوڑ عطا محمد گوٹھ میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افرادکے درمیان ایک جھڑپ کے بعد علاقے میں فوجی بربریت شروع ہوگئی ہے۔

یہ جھڑپ گزشتہ روز 13 جنوری کواس وقت ہوا جب مسلح افراداور پاکستانی فورسزکاایک دوسرے کا آمناسامنا ہوا۔

اطلاعات کے مطابق دوران جھڑپ سیکورٹی فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا، جبکہ حملہ آور بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

مقامی ذرائع نے ”سنگر“کو بتایا کہ جھڑپ کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ کل جھل جھاؤ کے مختلف پہاڑی سلسلوں میں ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کیلیکن تاحال جانی نقصان اور گرفتاری کی اطلاعات نہیں ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان کے ان دوردراز علاقوں میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے بروقت خبروں تک رسائی ممکن نہیں ہوپاتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here