کراچی: علی وزیراورقادر خان ایڈووکیٹ کو انصاف دلانے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

0
234

سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں پریس کلب کے سامنے پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے رکن اسمبلی علی وزیر اور پی ٹی ایم کے دیگر گرفتار رہنماؤں کا سینئر وکیل قادر خان ایڈوکیٹ کو انصاف دلانے کیلئے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی ایم سمیت فلاحی تنظیموں اور سینئر وکلا اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ و سمی دین بلوچ نے شرکت کی۔

مظاہرین نے گذشتہ رات قادر خان ایڈوکیٹ کے گھر پر سندھ رینجرز کے چھاپے اور تشدد کے خلاف نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رینجرز نے گذشتہ شب وکیل کے گھر پر چھاپہ مار کر دھاوا بولا اور انکے فیملی کو ہراساں کیا جبکہ اسکے بیٹے اسد خان کو اپنے ساتھ اغوا کرکے لے گئے۔

انہوں نے کہا اس ظلم، جبر اور ناروا سلوک کے خلاف کراچی پی ٹی ایم ہر قسم قربانی کیلئے تیار رہیگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قادر خان کو انصاف دیا جائے انکے بیٹے کو فالفورہا کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here