بلوچستان میں مسافروں کی بین الصوبائی نقل و حمل منقطع کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بلوچستان میں مسافروں کی بین الصوبائی نقل و حمل پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مسافروں کی بین الصوبائی نقل و حمل کو فوری طور پر منقطع کرتے ہوئے کوچز اور منی بسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں کوئٹہ شہر میں بھی لوکل بسوں، کوچز اور منی بسوں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسافروں کی بین الاضلاعی نقل و حمل والی مذکورہ ٹرانسپورٹ پر دو دن بعد پابندی عائد ہو گی۔

اس کے علاوہ مندرجہ ذیل فیصلہ کیے گئے ہیں:

بڑی مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور ریستوران بند کیے جائیں گے۔

تفتان بارڈر پر زائرین کے لیے خصوصی عمارت بنائی جائے گی اور زائرین کے لیے کھانے پینے کا انتظام اور علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

دفاتر میں کورونا وائرس سے متعلق کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپ ڈیٹ کرے گا۔

ایران سے واپس آنے والے زائرین کو ٹیسٹ اور قرنطینہ میں رکھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وائرس کے پھیلاو¿ کو روکا جائے۔

تمام ضلعی ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے جائیں گے۔

دوسرے صوبوں کے زائرین بسوں کے ذریعے ان کے صوبوں تک بھیج دیا جائے گا اور تفتان میں صرف بلوچستان کے زائرین رہ جائیں گے ۔

Share This Article
Leave a Comment