امریکامیں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)کی کیلیفورنیا برانچ نے 10 جنوری 2022 بروز پیر 11:00 بجے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہے اعلان کیا ہے۔
احتجاج میں پاکستانی حکومت اور عالمی برادری سے علی وزیر اور پی ٹی ایم کے دیگر ارکان کو رہا کرنے اور افغانستان میں جاری بحران کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
پی ٹی ایم کی کیلیفورنیا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیلیفورنیا میں مقیم تمام پشتون اورافغانوں سے اس احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔