پنجگور: پاکستانی فوج کی مسلح گروہ کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ مسلح گروہ نے ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرحمان ولد مراد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے گیشتی سے مسلح افراد نے گذشتہ روز گھر پر دھاوا بول کر اغواء کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے ارکان نے لاپتہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 70کی دہائی میں بنگلہ دیش کی طرز پرالشمس اور البدر کی طرح بلوچستان بھر میں بھی پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے سینکڑوں کی تعداد مسلح جھتے تشکیل دی ہوئی ہیں جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہاجاتاہے۔

مذکورہ گروہوں کے بارے میں بلوچ حلقوں کا کہناہے کہ فورسز نے انہیں کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے جو لوگوں کو اغواء، قتل اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment