کوہلو اوردکی میں کوئلہ کانوں میں حادثے سے 4 کارکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوہلو اوردکی میں کوئلہ کانوں میں ہونے والے دو حادثات میں 4کارکن ہلاک ہوگئے۔

کوہلو میں نوہشم کے مقام پر کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے دو کان کن ہلاک ہوگئے۔

جن کی شناخت غلام قادر اور شادی خان مری کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کوہلو سے ہے۔

اسی طرح دکی کے علاقے چمالنگ میں واقع کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے 2 کان کن ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کوئلے کی کان کنی بلوچستان کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے اوربلوچستان کے مختلف علاقوں میں ساڑھے 400 سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں اور کانوں میں اکثر گیس بھرنے، مٹی کے تودے گرنے اور دھماکوں کے باعث حادثات کے واقعات معمول ہیں۔

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق بلوچستان اور پاکستان کے دیگر صوبوں میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment