پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو کے گلشن کالونی میں کمرے میں گیس بھرجا نے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تمام افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ خاندان نے سردی سے بچنے کے لیے رات کوکمرے میں گیس ہیٹر چلا رکھا تھا جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔
پولیس نے تمام افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔