تربت میں قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب تربت کے علاقے ڈی بلوچ روڈ پر کیچ کور کے مقام پر قابض پاکستان فوج کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا،جب وہ اپنے چیک پوسٹ کے باہر کھڑے تھے، دھماکے کے نتیجے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے بعدازاں گردنواح میں گھروں پر چھاپے مارکر نہتے افراد کو زد و کوب کیا، بلوچ سرمچاروں کے کامیاب حملوں کے بعد گذشتہ دنوں بھی حواس باختہ دشمن اہلکاروں نے تربت شہر میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے لوگوں کو زد و کوب کیا تھا۔ سرمچاروں کے ہاتھوں شکست خوردہ قابض فوج، نہتے بلوچ شہریوں کو نشانہ بناکر سویلین آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment