شمالی وزیرستان اورتربت میں پاکستانی فورسز پرحملے، ایک اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

شمالی وزیرستان اورتربت میں پاکستانی فورسز پرحملوں میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

پاکستان کے خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فوجی پوسٹ پر فائرنگ کا پاک فوج کے جوانوں نے مثور جواب دیا اورحملہ آور سے مقابلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 32 سالہ نائیک نور مرجان ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق کرم سے تھا۔

دریں اثنا بلوچستان کے تربت کے نواحی علاقے جوسک میں ہفتے کی شب پاکستانی سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

تاہم حملہ سے کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment