بلوچستان میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان بھر میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4افرادہلاک ہوگئے۔

خضدار کے علاقہ وڈھ میں روڈ حادثہ کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار دو افراد موقع پرہلاک ایک کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثنا پنجگور کے علاقے پہنچی روڑ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آمین ولد پنڈوک سکنہ دزناپ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پنچی روڑ پر تیز رفتار ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی سوار موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی ساختہ گاڑیاں شہر کے انڈر گاڑیاں انتہائی تیز رفتار ی سے چلاتی ہیں جس کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں اور لوگوں کو کچلنے کے بعد ہسپتال تک پہنچانے کی بجائے راہ فرار اختیار کر لیتے ہیں اس سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ اقدامات کرے

دریں اثناکوئٹہ کے نواحی علاقے میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے آئی ٹی یونیورسٹی تکتو کیمپس کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی نعش سول ہسپتال کوئٹہ میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment