ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر دو حملوں میں 3 تین اہلکارہلاک کئے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سرمچاروں نے ناصرآباد میں پاکستان فوج کے قافلے کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والی دو موٹر سائیکل سواروں پر حملہ کیا۔ دونوں فوجی موقع پر ہلاک ہوئے۔ سرمچاروں نے ان کے ہتھیار اور دوسری ساز و سامان بھی قبضے میں لے لئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پاکستانی فوج سے دور رہیں۔

کل مغرب کے بعد سرمچاروں نے مند کے علاقے ملاچات میں فوجی چوکی پر حملے کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ یہ چوکی سرحد کی جانب جانے والوں کو ٹوکن فراہم کرنے اور اسی آڑ میں لوگوں کو تذلیل کرنے میں مصروف ہے۔

یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment