آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں فوج پرحملوں اور ہلاکتوں کی تصدیق کردی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان میں گذشتہ دنوں پاک فوج پرمختلف علاقوں میں حملوں اور ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیاجس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک منظر عباس کا تعلق خوشاب اور سپاہی عبد الفاتح کا تعلق خضدار سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فرارحملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ روزبلوچستان کے ضلع کیچ کے تین مختلف علاقوں ناصر آباد، مند اورزامران میں چند ہی گھنٹوں کے اندرپاکستا نی فورسزپر تین حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 3اہلکار ہلاک ہوگئے۔اور ان حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف، بی ایل اے اور بی آر انے قبول کرلی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment