بلو چستان کے ضلع ژوب کے علا قے سر کچ میں غار سے ملنے والے 4افراد کی مسخ شدہ نعشوں کواما نتاً دفنا دیا گیاہے۔
یا د رہے گزشتہ روز ژوب کے علا قے سر کچ میں ایک غار سے لیویز کو 4افراد کی مسخ شدہ نعشیں ملی تھیں۔
تحصیلدار کے مطا بق مذکو رہ نعشوں کو ژوب شہر کے قبرستان میں اما نتاً دفنا دیا گیا ہے کیو نکہ نعشیں مزید رکھنے اور شناخت کے قابل نہیں تھیں۔
انہوں نے بتا یا کہ شناخت کے لئے لاشوں سے سیمپلز لے لئے گئے ہیں۔
واضع رہے کہ اس قبل میں سیکڑوں ایسی لاشیں برآمد ہوگئی ہیں جنہیں بغیر کسی شناختی عمل سے گزارنے کے دفن کردیا گیاہے۔اور یہ عمل لاپتہ افراد لواحقین کی کرب میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔