بولان میں فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار ہلاک، ایک زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع بولان کے علاقہ بالا ناڑی میں لیویز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے ایک اہلکار جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ بالا ناڑی میں لیویز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بالا ناڑی لیویز تھانے کا انچارج خدابخش موقع پرہلاک جبکہ ایک اہلکارا شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی۔

ڈاکوؤں اور لیویز فورس کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ خبر آنے تک جاری تھا جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سول ہسپتال سبی منتقل کیاگیا۔

مزید کارروائی لیویز فورس کررہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment