کوئٹہ سے گرفتار ینگ ڈاکٹرز پر فردجرم عائد کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گرفتار ینگ ڈاکٹرز اور دیگر افراد پر فردِ جرم عائد کر دی۔

ینگ ڈاکٹرز سمیت 19 افراد کو ضلع کچہری میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت ینگ ڈاکٹرز اور دیگر گرفتار افراد نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے استغاثہ کو آئندہ پیشی پر گواہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت کی جانب سے گرفتار ینگ ڈاکٹرز اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 16 ینگ ڈاکٹرز اور 3 پیرا میڈیکل اسٹاف کو سیکیورٹی زون میں احتجاج کرنے، دھرنا دینے اور دیگر مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment