بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین،بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل وآزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پرشہید بلوچ رہنما بانک کریمہ بلوچ کی شہادت کو ایک سال مکمل ہونے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ
یوم بلوچ خواتین۔ مجھے معاف کر دیں ” لُمہ” میں نے نہ تو اپنا ڈی پی سیاہ کیا اور نہ ہی اس پر آپ کی تصویر لگا کر اپنا غم یا آپ سے لگاؤ ظاہر کیا، کیونکہ ایسے مصنوعی اشارے میرے درد اور نقصان کو ظاہر کرنے کے لیے کافی نہیں تھے۔ شہادت کو گلے لگا کر آپ نے ابدیت حاصل کی لیکن ہم بلوچوں نے لمہِ وطن کو کھو دیا۔