بلوچستان کے ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دو روز قبل 17 دسمبر کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے راشد ولد محمد یوسف کو مستونگ کے علاقے گردگاپ سے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔
یاد رہے راشد ولد یوسف کے ایک بھائی ذاکر ولد یوسف کو رواں سال سیکورٹی فورسز نے ایک اور شخص مدثر ولد ٹکری سیف اللہ کے ہمراہ حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔