کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افرادہلاک، حب سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکے کے باعث 2 افرادہلاک ہوگئے جبکہ حب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔

کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 2 افرادہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ ہلاک افراد میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنابلوچستان کے صنعتی شہر حب کے انڈسٹریل ایریا میں ایک نعش برآمد ہوگئی ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حب کے صنعتی ایریا میں نذر چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوگئی ہے جسے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔

تاہم متوفی کی شناخت نہ ہوسکی۔

متوفی کی عمر 40 سال بتائی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment