بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں ضلع کیچ کے علاقے دشت مزن بند میں پاکستانی فورسز پر حملہ کی زمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کے مطابق اہلکاروں پر حملہ اس وقت کیاگیا جب وہ پیدل کیمپ کی جانب جارہے تھے ۔
ترجمان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج صبح دشت مزن بند گٹی کور کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پیدل ٹیم پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کیمپ کی جانب جارہے تھے حملے میں فورسز کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ قابض دشمن کے خلاف ہمارے حملے دشمن کی بلوچستان سے انخلا تک جاری رئینگے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔