کوئٹہ میں بم دھماکا، ایک شخص ہلاک،10زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قندھاری بازارمیں ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 10افرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے قندھاری بازارمیں کھڑی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان سمیت کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت نہیں بتائی گئی جبکہ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکے کا ہدف کون تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment