سبی: مسافر وین الٹنے سے ایک خاتون ہلاک،15 افرادزخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ہرنائی سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین سبی میں بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے ایک خاتون ہلاک جبکہ 15مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہرنائی سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین چپر رفٹ کی پہاڑی سلسلے میں بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 15مسافر زخمی ہوئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لیویز فورس و دیگر گاڑیوں کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا۔

حادثہ زیارت کے انتظامی حدود میں پیش آیا۔

مزید تفتیش مقامی لیویز نے شروع کردی۔

Share This Article
Leave a Comment