وزیر اعلیٰ کی دھرنے میں پیسہ تقسیم کرنا اسکا ذاتی عمل ہے،مولانا ہدایت الرحمٰن

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read


جما عت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکر ٹری اور حق دو بلوچستان تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلو چ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی جانب سے گوادر دھر نے سے واپسی کے موقع پر خواتین اور بچوں میں نقدپیسے تقسیم کر نے کے عمل کاتحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ گوادر دھرنے میں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی جانب سے گوادر دھر نے سے واپسی کے موقع پر خواتین اور بچوں مین نقدپیسے تقسیم کر نے پر تحریک کے مخالف اور منفی ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے منفی پرا پیگنڈ ے کا بازار گرم کر رکھا ہے ہم واضح کر نا چاہتے ہیں کہ اس عمل کا تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وضاحت وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزجو خود کر سکتے ہیں لیکن منفی سوچ رکھنے والوں سے گز ارش ہے کہ اس پیغام یا وزیر اعلیٰ کے اس عمل کو بنیاد بنا کر ہزاروں بلو چ عوام کی عزت نفس کو مجروح کرنا اور الزامات لگانا اور کر دار کشی کر نے پرشر پسند عناصر کو چاہیے کہ وہ عوام سے معذرت کریں بلو چ عوام اپنے حق کی خاطردھرنے میں بیٹھے تھے وہ اپنے خرچ پر 32دن سے قربانی دے رہے تھے وہ کس طرح اپنے ضمیر کو پیچ سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment