آواران میں پاکستانی فوج کے رویے کیخلاف مقامی خواتین نے احتجاجاًروڈ بلاک کردیا۔
سنگر ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے تیرتیج میں آج بروزپیر کو مقامی خواتین نے پاکستانی فوج کے رویے کیخلاف آواران ٹو تربت اور آواران ٹو کراچی کے مین روڑ کو احتجاجاً بند کیا ہوا ہے۔
خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ تیرتیج ہمارا آبائی گاؤں ہے لیکن ہمیں یہاں آزادانہ نقل حرکت سے روکا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ہماری جدی پشتی جائیدادیں ہے اور یہ ہماری آباو اجداد کا علاقہ ہے لیکن جب ہم لکڑیا ں کاٹنے جنگلوں میں جاتی ہیں تو آرمی والے آتے ہیں اورہم سے بد کلامی کرتے ہیں،ہمیں روز ہراساں کرتے ہیں، ڈراتے اور دھمکاتے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا گسر بسر انہی جنگل کی لکڑیوں سے ہوتا ہے۔ ہمارے گھر کا چولہا بھی اسی جلتاہے لیکن یہ فوجی اہلکار ہماری عزت نفس کو مجروح کرکے ہمیں اپنے روزگار سے بے دخل اور بھوکارہنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈی سی آواران نے فورسز کیخلاف فوری ایکشن نہیں لیا تو ہم آواران ڈی سی کمپلیکس کو احتجاجاً بند کر دیں گے۔