سبی میں فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری گمشدگی کا شکار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع سبی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کو کل رات فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا جسکی شناخت امیر خان ولد میر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے دوران گھر میں موجود قیمتی سامانوں کا صفایا کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

ضلعی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment