قلات: منگچر میں پاکستان آرمی کے کینٹ پر حملے کی ذ مہ داری قبول کرتے ہیں ، یو بی اے

0
237

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مُرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں پاکستانی آرمی کے مرکزی کینٹ کے مین گیٹ پر موجود سکیورٹی فورس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا

بلوچ سرمچاروں کے ہینڈ گرنیڈ حملے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے اور ایک زخمی ہوا اس حملے کی زمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے

مُرید بلوچ نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد بلوچستان لیویز فورس نے ہمارے سرمچاروں کا بیس منٹ تک پھیچا کیا اور سرمچاورں کو گھیرنے کی کوشش کی اور ہمارے سرمچار بہترین جنگی حکمت حملی سے لیویز فورس کے گھیرے کو تھوڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوئے

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کی جانب سے لیویز فورس کو کئی بار تنبیہ کرنے کے باوجود وہ بلوچ سرمچاروں کے سامنے رکاؤٹ بن رہے ہیں ہماری تنظیم ایک بار پھر لیویز فورس کو سختی سے آخری بار تنبیہ کرتی ہے کہ وہ دشمن ریاست پاکستانی آرمی جیسے رویوں سے باز آجائیں ورنہ ہم کسی بھی وقت ان پر شدت سے حملہ کر سکتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here