مارگٹ: کوئلہ کان میں حادثہ، 3 کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں تین کانکن ہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ کوئلہ کان میں حادثہ کے نتیجے میں تین نوجوان کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

حادثہ ٹھیلہ رسی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

تینوں کانکنوں کاتعلق سوات کے علاقے میاندم کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

کان کن لیبر یونین مچھ کے صدر محمد اقبال یوسفزئی کے مطابق کئی گھنٹوں کے بعد کان کنوں کی لاشیں نکال لیا گیا ہے۔

کوئلہ کانوں میں ہائے روز حادثات مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث پیش آتے ہیں۔

محکمہ مائنزکے حکام کوئلہ کانوں کابالکل دورہ تک نہیں کرتے۔

Share This Article
Leave a Comment