کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہونیکی صورت میں ریڈزون میں دھرنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے ساتھ مذاکرت نتیجہ خیز نہ ہونے کی صورت میں ایمرجنسی سروسز سے دستبردار ہونے اور کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دینے اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنما ڈاکٹر حنیف لونی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر حنیف لونی نے کہا کہ ہمارے تین بڑے مطالبات ہیں جن میں محکمہ صحت کی پالیسی،سروس اسٹریکچراور ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیر اعلیٰ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ہمارے گرفتار ڈاکٹرز دس روز سے جیل میں ہیں مگر ہم نے عوام کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے انتہائی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

ڈاکٹر حنیف لونی نے کہا کہ مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوئے تو ایمرجنسی سروسز سے دستبردار ہو کرریڈ زون میں دھرنا دیں گے۔

ڈاکٹر حنیف لونی نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز صرف بلوچستان ہی میں نہیں بلکہ ملک گیر سطح پر ایمرجنسی سے دستبردار ہوں گے۔

Share This Article
Leave a Comment