بی آر اے نے قلات میں موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کرنیکی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں موبائل کمپنی کی ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل رات قلات کے علاقے شور پارود میں قائم پاکستانی موبائل کمپنی یوفون کے ٹاور کو بارودی مواد لگاکر تباہ کردیا اور اسٹیشن کے اندر موجودہ مشینری کو بھی آگ لگاکر ناکارہ بنادیا

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ موبائل کمپنیاں بلوچستان میں سہولت کے نام پر ایک قہر سے کم نہیں ہیں جہاں بلوچ مسلح جہدکاروں سمیت سیاسی کارکنوں کو اغواء کرنے میں باقاعدہ ریاستی مشینری کے طورپر استعمال ہورہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں ٹیکسس سے ریاست کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دے رہی ہیں وہیں جہد کاروں کے موبائل فونز کو ٹریس کرنے میں باقاعدہ سہولت کار کے طورپر استعمال ہورہی ہیں جن کے خلاف ہم اپنی کارروائیاں مزید تیز کریں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment