بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور کو باروی مواد سے تباہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے شور پارود میں مسلح افراد نے یوفون ٹاور کے ٹاور کو بارودی مواد لگاکر نکارہ کردیا۔
جبکہ اس کے مشینری کو بھی آگ لگادی گئی۔
ذرائع کے مطابق مشینری مکمل جل کر خاکستر ہوگیا۔
واضع رہے کہ ماضی قریب میں بھی موبائل ٹاورز کواس طرح کے حملوں سے نشانہ بنایا گیاہے جن کی ذمہ داریاں آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرچکی ہیں۔