کٹھ پتلی حکومت کابلوچستان پیکج کے 182ارب ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے اور جنوبی بلوچستان پیکج کے ترقیاتی کاموں کے 182ارب ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ صوبے کے ستر فیصد علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ای وی ایم مشین پر الیکشن کرانا ممکن نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اور پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشری رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہوگی ہماری کوشش ہوگی کہ الیکشن جلد از جلد کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے جنوبی بلوچستان پیکج میں سڑکوں،پانی اور دیگر اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے 182ارب ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ ریکوڈک کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ینگ ڈاکٹر ز ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھول دیں ہم ان کے جائز مطالبات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے بلوچستان پروکیومنٹ اتھارٹی کے ایکٹ میں ترمیم،،گندم کی خریداری کیلئے 2022کی پالیسی کی منظور ی دے دی ہے جبکہ آئندہ سال مارچ تک صوبے کے تمام محکموں میں بھرتیوں کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment