یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجگور شہر میں قابض پاکستانی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ ایم آئی کے کارندے یاسر شاپاتانی ولد فیض محمد پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا۔
اس حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یاسر شاپاتانی ولد فیض محمد پاکستانی ریاستی ایجنسی ایم آئی کے اہم کارندہ محبوب شاپاتانی کے دست راست یاسر شاپاتانی بلوچ سیاسی کارکنوں کے اغوا اور شہادتوں میں ملوث تھے۔
یاسر شاپاتانی پاکستانی فوج اور ایم آئی کے آشیر باد سے اپنے علاقے اور اردگرد میں چوری،بھتہ خوری اورسماجی برائیوں میں براہ راست ملوث تھے۔یونائٹڈ بلوچ آرمی ایسے بلوچ عناصر کو ہرگز اجازت نہیں دیتی کہ وہ پاکستانی فوج،ایم آئی اورآئی ایس آئی کے آشیر باد سے اپنے بلوچ عوام پر ظلم کرے۔
یاسر شاپاتانی جیسے تمام عناصر ہمارے نشانے پر ہیں۔
مرید بلوچ نے بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ بلوچ عوام ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے دور رہیں ایسے عناصر پر بلوچ سرمچاروں کے مزید حملے جاری رہینگے۔