پنجگور میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیلکور کے ابراہیم بازار میں سی پیک کی حفاظت کے لیے قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
جس سے پاکستانی فوج کو جانی اور مالی نقصان کے اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری تہ حال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
البتہ ان علاقوں میں فورسز پر حملے کی اکثر ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں۔