گوادر دھرنا شرکاء اور حکومت بلوچستان مابین مذاکرات کا تیسرا دور شروع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

حکومت بلوچستان اور گوادر دھرنا شرکاء کے سربراہ مولاناہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا رؤ شروع ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے ایک اور وفد گوادر میں جاری دھرنے میں پہنچ چکی ہے جس میں کٹھ پتلی وزیر ظہور بلیدی، لالا رشید، ڈی جی فشریز، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی گوادر سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

حکومت بلوچستان اورمولاناہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات کا یہ تیسرا ردور ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی حکومت اور دھرنے کے شرکاء کے درمیان دو مذاکرات ہو چکے ہیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے چار ڈیمانڈ پر عملدرآمد کی نوٹیفیکشن بھی جاری کیے گیے ہیں۔ مگر مولاناہدایت الرحمان کی جانب سے دھرنے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور کل اعلان کیا گیاتھا کہ بلوچستان کے اہم شاہراہوں کو بند کر دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں گزشتہ دنوں خواتین کی جانب سے ایک بڑی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

ظہور بلیدی نے مولانا ہدایت الرحمان کے مطالبات کو عوامی اور جائز قراردیا تھا اور ان پر عملد ر آمد کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔

ظہور بلیدی نے مولانا ہدایت الرحمان سے مطالبات کے مکمل عمل درآمد کیلئے وقت مانگا تھا۔

اب تک دھرنے کا شرکاء اور مولانا ہدایت الرحمان کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے مطئمن نہیں رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment