بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کے اس دعوے کو یکسر مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ سمیت دیگر آزادی پسندوں سے بالواسطہ اور بلاواسطہ رابطے ہیں۔
میں بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کے دعوے کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔
ہمارا جنگی مجرموں سے کوئی بلاواسطہ یا بالواسطہ رابطے نہیں ہیں، اور نہ ہی ہم اقوام متحدہ کی موجودگی کے بغیر ان سے بات کریں گے۔
ہماری منزل ایک آزاد اور سیکولر بلوچستان ہے۔