پنجگور و خاران سے فورسز ہاتھوں 2 افراد جبری طورپر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور خاران سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا ہے۔

پنجگور سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت بہزاد دلاوری ولد برکت دلاوری کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کو فورسز نے آج بزورمنگل شام پنجگور کے مرکزی بازار چتکان سے ایف سی کیمپ کے قریب سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

دریں اثنا ادھر خاران سیفورسز نے نوشاد ولد حسن خان سیاپاد رند نامی ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ رات آٹھ بجے واپڈا روڑ علی احمد سفرزئی کے دوکان کے سامنے سی ڈی اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر موٹرسائیکل سمیت حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

Share This Article
Leave a Comment