تربت شہر میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت شہر میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سنیما چوک پر مرکزی قبرستان کے قریب قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر گذشتہ رات آٹھ بجے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

اس حملے کی زد میں آ کر ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

میجر گہرام بلوچ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہری علاقوں میں قابض فوج کے قافلوں اورفوجی چوکیوں سے دور رہیں کیونکہ تنظیمی ساتھی کسی بھی وقت ان پر حملہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment